’’عمارتیں نہیں وہاں رہنے والی شخصیات پہچان ہوتی ہیں‘‘

December 10, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ انصاف کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے، عمارتیں نہیں وہاں رہنے والی شخصیات پہچان ہوتی ہیں۔

کوئٹہ کے دورے پر آئے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انصاف کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں، کوئٹہ رجسٹری کے منصوبے کی تکمیل پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے کہ یہ عمارت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے، عمارتیں نہیں وہاں رہنے والی شخصیات پہچان ہوتی ہیں۔