’’آج دو پاکستان نظر آرہے ہیں‘‘

December 10, 2018

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشوردو نہیں ایک پاکستان تھا،لیکن آج ہمیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیں۔

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پانچ پانچ جگہ پیشیاں ہو رہی ہیں، عمران خان پر نیب کیس ہے لیکن انہیں نیب سے استثنیٰ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق ایک رپورٹ آئی اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے، پھر وزیراعظم اور ان کی بہن کے معاملےمیں فرق کیوں ہے؟