20 برس سے روزانہ پانی میں رہنے والی خاتون

December 10, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت میں 65 سالہ ایک انوکھی خاتون گزشتہ 20 برس سےروزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔

بھارتی ریاست بنگال کے ایک مغربی گاؤں کی رہائشی ضعیف خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ روزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔

یہ خاتون روزانہ آفتاب کے وقت جھیل میں جا کر اس طرح بیٹھ جاتی ہیں کہ صرف گردن پانی کی سطح سے باہر ہوتی ہے۔

خاتون نہایت پسماندہ گاؤں کی رہائشی ہیں جہاں صحت کی سہولیات ناپید ہیں اور وہ شہر جا کر اپنا علاج کرانے کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتیں۔

گاؤں کے ایک پجاری نے انہیں روزانہ جھیل میں بیٹھے رہنے کا مشورہ دیا تھا جس سے انہیں افاقہ ہے۔