بورے والا : ٹریکٹر ٹرالر نے ماں اور بچوں سمیت 4 افراد کو کچل دیا

December 11, 2018

بورےوالا میں ملتان روڈ پر تیز رفتارٹریکٹر ٹرالر نے2بچوں، ان کی ماں اور خاتون کو کچل دیا۔ماں اور بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

نواحی علاقہ ماچھیوال کے گاؤں 563 ای بی کی رہائشی رخسانہ بی بی اپنے بچوں 8 سالہ علی طاہر ، 5 سالہ زینب بی بی کے ہمراہ مرضی پورہ میں شادی کی تقریب پر آئے ہوئے تھے کہ ملتان روڈ عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے ان کو کچل دیا۔

حادثے کا شکار تینوں ماں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی رشتہ دار خاتون خالدہ بی بی شدید زخمی ہو گئی تھی جس کو ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا تھا جو وہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی ۔

پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا اور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

جاں بحق افراد کے لواحقین نے ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جس کی وجہ ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔