وسائل کے درست استعمال سے پاکستان ترقی کرسکتا ہے، ڈاکٹر قدیر خان

December 11, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بیشمار قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے،اگرصحیح طریقے سے ان وسائل کا استعمال کیا جائے تو یہ ملک پانچ سال کے اندرملائشیاء اور ترکی سے بہتر بن سکتاہے۔پاکستان میں صلاحیت کا فقدان نہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں پر قابل لوگوں کی صلاحیتوں کوبروئے کار نہیں لایاجاتا۔ڈیموں کی تعمیر یقیناًوقت کی اہم ضرورت ہے،مگر ہمیں اس کے علاوہ بھی پانی کے صحیح استعمال اور ذخیرہ کرنے کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کے تحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان ،جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی ،پروفیسرسید نذرالحسنین اور پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے بھی خطا ب کیا۔