ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے اقدامات کیے جائینگے، آسان کاروبار اسٹرٹیجی جاری

December 11, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے 3 سالہ آسان کاروبار اسٹرٹیجی جاری کر دی ،سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق چند اہم ٖفیصلے کیے گئے ہیں یہ اسٹرٹیجی صوبائی حکومتوں, عالمی بینک سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی اس کی تیاری میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک سے بھی مشاورت کی گی ہے اسٹرٹیجی کے تحت 3 سال میں آسان کاروبار کے لیے اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جس کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں الیکٹرانک ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا اور ،سندھ اور پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔