پولیو سے بچاؤکی قومی مہم 14دسمبر تک جا ری رہے گی

December 11, 2018

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی پولیو سے بچاؤکی پانچ روزہ قومی مہم 14دسمبر تک جا ری رہے گی۔ راولپنڈی، لاہور اور ڈیرہ غازی خان کے بعض علاقوں میں سیوریج پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے مثبت ملنے کی وجہ سے ان اضلاع کی حساس یونین کونسلوں پر مہم میں خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پنجاب بھرمیں اس مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے تقریباً ایک کروڑ 91لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہانگیر نے بتایا کہ راولپنڈی میں انسداد پو لیو مہم میں 5سال سے کم عمر کے 08لاکھ48ہز ار250بچو ں کو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر ہے۔ادھر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام اضلاع کے انتظامی اور ہیلتھ افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ انسداد پولیو مہم میں تمام اضلاع اپنے اہداف ہر صورت میں حاصل کریں۔