کابل میں دھماکا، 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

December 11, 2018

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے شمال مغریب ضلع پیغمان میں آج صبح بم دھماکا افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔

دھماکے حوالے سے مختلف رائے سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق یہ خود کش دھماکا تھا جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکا تھا۔

دھماکے کے بعد علاقے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں۔

فی الحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔