’’اوئر دی گرلز ‘‘کی رجسٹریشن معطلی اور اکائونٹس منجمد کرنے کیخلاف رٹ

December 12, 2018

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس قلندر علی پر مشتمل دو رکن بنچ نے خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم ’’آوئر دی گرلز ‘‘کی رجسٹریشن معطلی اور اکائونٹس منجمد کرنے کیخلاف دائر رٹ پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے جواب طلب کرلیا‘ فاضل بنچ نے درخوا ست گزار گلالئی اسماعیل کی رٹ کی سماعت کی ۔ ان کے وکیل اعجاز خان صابی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ’’آوئر دی گرلز ‘‘ نامی تنظیم چلا رہی ہے جس کا مقصد خواتین کو مختلف امور میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہے ۔