مودی نے پانچ ریاستوں میں شکست تسلیم کر لی

December 12, 2018

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔

بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ایک بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، 3 ریاستوں میں کانگریس جبکہ دیگر 2 میں مقامی جماعتیں آگے ہیں۔

مودی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’ عوام کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ’ میں چھتیس گڑھ، مدھیا پردیش اور راجھستان کے لوگوں کا ہمیں ایک بار موقع دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، بی جے پی حکومت نے ان ریاستوں کے عوام کی فلاح کے لئے انتھک محنت کی تھی۔‘


ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی فیملی نے ریاست کے انتخابات کیلئے دن رات کام کیا، ہار جیت زندگی کا لازمی حصہ ہے۔