ایم کیو ایم لندن کی وضاحت

December 13, 2018

لندن ( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی نے عزیزآباد سے اسلحہ برآمدکرنے کے دعوے اوراسے ایم کیوایم جنوبی افریقا یونٹ سے جوڑنے کو ڈرامہ اور ایم کیوایم کوبدنام کرنے کے لئے جاری میڈیاٹرائل کاتسلسل قراردیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم خلاف آپریشن شروع ہوا ہے اس کے دوران کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت جہاں ایک طرف ایم کیوایم کے کارکنوںکو سیاسی کارکنوں کے بجائے دہشت گردبناکرپیش کیا جارہا ہے ، وہیں دوسری جانب اسلحہ برآمدکرنے کے ڈرامے رچائے جاتے ہیں اوراس اسلحہ کوا یم کیوایم سے منسوب کرکے ایم کیوایم کو بدنام کیا جاتاہے لیکن آج تک کسی بھی عدالت میں اس ڈرامے کوثابت نہیں کیاجاسکاہے ۔