بیرون ممالک سے پیسہ واپس لانا آسان کام نہیں ‘فواد چوہدری

December 13, 2018

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک تعاون کریں تو بڑی بات نہیں ہے، لیکن میری ذاتی رائے ہے کہ پیسہ واپس لانا آسان کام نہیں ہوگا۔بانی متحدہ کو واپس لانے کیلئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوئے، وزیر اعظم نے تین بنیادی سوالات پوچھے تھے، آپ نے اپنی وزارت میں خرچہ کتنا کم کیا ہے؟ دوسرا ویژن کیا ہے؟ اور آگے کے کیا پلانز ہیں؟ تمام ہی وزاتوں میں اخراجات کافی حد تک کم کیے گئے ہیں، تاہم کہیں زیادہ بھی ہوئے ہیں۔ ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات سب بننا چاہتے ہیں ۔جب کہ میں کبھی کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں لوں گا۔ان کاکہنا تھا کہ سارے بڑے تو جیل میں ہی ہیں ایک رانا ثنا اللہ ہی رہ گئے ہیں ۔ نیب کو چاہیے کہ ہائی پروفائل کیسز کے حوالے سے ہفتے میں ایک بار بریف کرے ۔ پرویز خٹک کے ریفرنس میں سیاحت اور جنگلا ت کے محکمے میں جھگڑا ہے۔۔ن کا کہنا تھا کہ بی بی سی کو کلبھوشن کے نام میں ترمیم نہیں کرنی چاہیئے تھی۔وقت کے ساتھ ساتھ امریکا سے ہمارے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں رہنے والے تمام سکھ پاکستان کے خیر خواہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارت میں بھی پاکستان مخالف ووٹ کم ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف کے کیس کا ہم آڈٹ کریں ، جب کہ ہمارے کیس ، اپوزیشن آڈٹ کرے۔