سرحد یونیورسٹی میں تقریب

December 13, 2018

پشاور (خبر نگار خصوصی )سرحد یونیورسٹی پشاور میں انٹی کرپشن ڈے کے حوالے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن نے کی جبکہ مہمان خصوصی محکمہ انٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر (لیگل )سہیل افضل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمٰن نے کہا کہ کرپشن کے ناسور سے پاک پاکستان ہم سب کا خواب ہے۔