بھارتی فورسز کی درندگی کا شکار حبا کی بینائی بچانے کی کوششیں

December 13, 2018

بھارتی فورسز کی درندگی کی شکار مقبوضہ کشمیرکی ننھی حبا کی بینائی بچانے کی کوششیں جاری ہیں، میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ننھی بچی کو پیلٹ گن سے زخمی کرنا سفاکیت کی انتہا ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ننھی حبا کی عیادت کی، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کی شکار بچی کو دیکھ کر دل کٹ گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں پر پیلٹ گنوں سے حملے بند کرے۔

واضح رہے کہ 18ماہ کی حبا 23نومبر کو شوپیاں میں پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہوئی تھی، جس سے اس کی ایک آنکھ متاثر ہوئی جس کا اب دوسرا آپریشن کیا جائے گا۔

بھارتی فورسز کی پیلٹ گنوں سے مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔