ویٹی کن امور خزانہ کے سربراہ بچوں سے زیادتی کے مجرم قرار

December 13, 2018

ویٹی کن کے امور خزانہ کے سربراہ کارڈینل جارج پل کو بچوں سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

آسٹریلین جیوری کے مطابق کارڈینل جارج نے بچوں کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔

اس جرم کے ثابت ہوجانے کے بعد پوپ فرانسس نے کارڈینل جارج کو کابینہ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔