لندن: شہریوں کو گلوبل وارمنگ سے آگاہ کرنے کا انوکھا انداز

December 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن میں فنکاروں کا آرٹ ورک کی بدولت شہریوں کوگلوبل وارمنگ سے خبردار کرنے کا انوکھا انداز لوگوں کو بھا گیا۔

موسماتی تغیرات اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں سے لندن کے باسیوں کو آگاہ کرنے کے لیے اب آرٹسٹ بھی میدان میں آگئے ہیں، انہوںنے پگھلتے ہوئےبرف کے بڑے بڑے 24 بلاکس آرٹ گیلری کے سامنے نصب کر دئیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹسٹوں نے لندن کے Tate Modern نامی میوزیم کے باہربرف کے24 دیوہیکل بلاکس نصب کیے ہیں جو پگھلتے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں۔

کلائمیٹ چینج آگاہی مہم کی سلسلے میں پیش کیا جانے والا یہ آرٹ ورک راہگیروں کی توجہ کا رمرکز بن گیا۔ پگھلتے ہوئے24 برف کے بلاکس دیکھنے والوں پرحقیقت کا منظر پیش کر رہے تھے۔