یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کا جنگ بندی پر اتفاق

December 13, 2018

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان سوئیڈن میں جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے، فریقین نے حدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

امن مذاکرات کے اختتامی اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ یمن حکومت اور باغی گروپ حدیدہ شہر اور بندرگاہ پر جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ حدیدہ میں اب مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کو امداد پہنچانے کا کام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

یمن تنازع پر امن مذاکرات کا دوسرا دور جنوری کے آخر ہو گا۔