مصالحت نہیں ہوگی، یورپی یونین کا برطانیہ کو واضح پیغام

December 14, 2018

برسلز(آ ئی این پی) یورپی یونین نے برطانیہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ)کے معاہدے میں وضاحت دیں گے، یقین دہانی کروائیں گے لیکن مصالحت نہیں ہوگی۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق یورپی یونین کے ایگزیکٹو کمیشن کے سربراہ جین کلاڈے جنکر نے واضح طور پر کہا ہے کہ بریگزٹ معاہدے میں اب دوبارہ مصالحت کی گنجائش نہیں ہے، معاہدے میں وضاحت دینے اور یقین دہانی کروانے سے متعلق گنجائش موجود ہے۔یورپی یوین ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی قانونی مشیر نے جن نکات کو اٹھایا ہے اس کی جانچ کی جارہی ہے کہ کیا ان کو دیکھنا چاہیے یا نہیں دیکھنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی اس معاملے میں کیا ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔یورپی یونین کے سربراہی تنظیم کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاملے میں مصالحت نہیں کی جائے گی، جبکہ ہم برطانیہ کی توثیق پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔