عالیہ بھٹ تصویر میں افسردہ کیوں ہیں؟

December 14, 2018

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپوران دنوں ایان مکرجی کی فلم ’’براہمسترا‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بلغاریہ میں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ان دنوں ممبئی میں شوٹنگ جاری ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فلم کے سیٹ پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کئی گئی ہے، جس میں وہ افسردہ دکھائی دے رہی ہیں جبکہ رنبیر موبائل پر مصروف ہیں۔

عالیہ بھٹ نے تصویر میں اپنے اپ سیٹ دکھائی دینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اُس وقت کی تصویر ہے جب وہ آرام کررہی تھیں، وہ بالکل بھی اپ سیٹ نہیں تھیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکے ساتھ امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی فلم کا حصہ ہیں۔