آئرلینڈ میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینے کا بل پاس

December 15, 2018

ڈبلن(پی پی آئی)آئرلینڈمیں ملک میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت فراہم کرنے والے تاریخی بل کو پاس ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق آئرلینڈ کے ایوان بالا نے ملک میں اسقاط حمل کو قانونی حیثیت فراہم کرنے والے تاریخی بل کو پاس کردیاہے ۔ آئرلینڈ کے وزیر صحت سمن ہیرس نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے تصدیق کرتے ہو ئے تاریخی لمحہ قراردیتے ہو ئے کہا ہے کہ سقاط حمل کے بل کو قانونی حیثیت دینے کیلئے اب صرف صدر مائکل ہیگنز کے دستخط کا انتظار ہے۔