شہبازچیئرمین پی اے سی کا عہدہ قبول نہ کریں توبہترہوگا، فواد

December 15, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ قبول نہ کریں تو بہتر ہو گا‘ اسمبلی چلانے کے لئے اپوزیشن کے مطالبہ کو قبول کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخلاقی طورپر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بڑے بھائی کا آڈٹ چھوٹا بھائی کرے گا۔شہباز شریف کو اخلاقی طورپر یہ عہدہ چھوڑ کر کسی اور کو دے دینا چاہیے۔ اپوزیشن کی جانب سے بلیک میلنگ ہوئی ہے، آج پارلیمنٹ پر حرف آیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مڈل کلاس کی جماعت ہے‘ پرائیویٹ اسکولوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے۔