سردار در محمد ناصر کی اہلیہ کی وفات پر مختلف شخصیات کی فاتحہ خوانی

December 15, 2018

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی مشیر سردار درمحمد خان ناصر کی اہلیہ کی فاتحہ خوانی ناصر ہائوس خوجک روڈکوئٹہ میں جاری ہے۔جمعہ کو ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسی خیل سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل سابق سپیکر جمال شاہ کاکڑ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کانسی ڈپٹی مئیر محمد یونس لہڑی سابق صوبائی وزیر میر طارق کھیتران سابق ڈی آئی جی نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی مولانا عبداللہ خلجی سعید آغا کریم کھیتران اصغر مری رفوگل بڑیچ ہاشم خان بڑیچ سیکرٹری مائینز زائد سلیم ڈی جی مائینز عبداللہ شاہوانی اور دیگر سیاسی وقبائلی شخصیات نے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ خوانی آج ہفتہ اور اتوار کو ناصرہائوس خوجک روڈ نزد لاء کالج کوئٹہ میں جاری رہےگی۔