سرداراعظم موسیٰ خیل کی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا، میرکبیرمحمدشہی

December 16, 2018

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے سینیٹر سرداراعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرداراعظم موسیٰ خیل ایوان بالا میں بلوچستان کے عوام کی ایک معتبر آواز تھی مرحوم نے حقوق کے حصول کیلئے جوسیاسی جدوجہد کی وہ ناقابل فراموش ہےجن کوہمیشہ یادرکھاجائے گا انہوںنے مرحوم کی مغفرت جنت میں بلنددرجات اورسوگوارخاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔