پاک فوج کی جانب سے شہدا آرمی پبلک کیلئے خصوصی تقریب

December 16, 2018

آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج نے تقریب کا انعقاد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا آغاز قومی ترانے اور شہدا کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم شہدا کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔

تقریب میں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے بھی شرکت کی۔