قندھار: طالبان کا افغان فورسزپرحملہ ، سولہ پولیس اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی

December 16, 2018

افغان صوبے قندھارمیں طالبان نے افغان فورسزکی چیک پوسٹوں پرحملہ کردیا،حملے میں سولہ افغان پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،جبکہ افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں بارہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان صوبے قندھارمیں افغان فورسزکی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں سولہ افغان پولیس اہلکارہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں بارہ طالبان مارے گئے۔ افغان صوبے ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ترجمان گورنرہرات کے مطابق مرنے والوں میں طالبان کمانڈر ملاغلام سخی بھی شامل ہے۔

افغانستان میں طالبان اور افغان پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سولہ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، بارہ طالبان بھی مارے گئے، افغان فورسز کے فضائی حملے میں طالبان کا ملٹری کمیشن سربراہ دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔افغان حکام کے مطابق طالبان نے ہفتے کی رات صوبے قندھار میں افغان فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں صبح تک جاری رہیں۔

مختلف چیک پوسٹوں پر حملوں میں سولہ افغان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ بارہ طالبان حملہ آور بھی مارے گئے، دوسری طرف افغان اتحادی فورسز نے صوبے ہلمند میں طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا، حملے میں طالبان کا ملٹری کمیشن سربراہ حاجی براکت اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہوئے۔