سگریٹ پر گناہ ٹیکس دراصل غنڈا ٹیکس ہے، سعید غنی

December 17, 2018

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نےکہا ہے کہ سگریٹ پرعائد گناہ ٹیکس دراصل غنڈہ ٹیکس ہے۔

ایک بیان میں سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مرغیاں پالنے اور فیاض الحسن چوہان کو کٹے پالنے کامشورہ دیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ یہاں سگریٹ پینا گناہ اور چندہ چوری کرنا گناہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے منی ٹریل لی جائے بڑے راز فاش ہوں گے،بنیادی سوال یہ ہے کہ عمران خان کی بہن کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟