نعت خواں خالد محمود خالد کی نماز جنازہ آج ہوگی

December 18, 2018

کراچی (پ ر) معروف نعت خواں الحاج خالد محمود خالد نقشبندی انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عمر گلبرگ چورنگی فیڈرل بی ایریا میں ہوگی۔ دریں اثناء صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، عبدالوحید یونس، حاجی عبدالستار سومرو و دیگر نے خالد محمود خالد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔