گولیاں نہتے آزادی کے متوالوں کشمیریوں کے عزم کو دبا نہیں سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

December 18, 2018

راولپنڈی(نمائندہ جنگ ، جنگ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبرودہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گولیاں نہتے بہادرآزادی کے متوالوں کشمیریوں کے عزم کو دبانہیں سکتیں، کنٹرول لائن پرشہری آبادی کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی اقدام، بھارتی فوج پیشہ وارانہ جنگی اخلاقیات کا مظاہرہ کرےجبکہ صدر آزادکشمیرسردار مسعود خان نےکہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم کی پاداش میں مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبر و دہشت گردی اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیری شہریوں کو ہدف بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔