پاکستان کشمیریوں کو اکسارہا ہے، بھارتی آرمی چیف کا الزام

December 18, 2018

نئی دہلی(نیوز ایجنسی) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو اکسا رہا ہے اور دراندازوں کی مدد بھی کررہا ہے۔انہوں نے کہا اگر پاکستان نے یہ بات دکھائی کہ وہ دہشت گردی میں اضافہ نہیں کررہا ہے تو یہ آگے کی طرف قدم ہوگا۔انہوں نے کہا یہ وقت پاکستان کیلئے آگے کا قدم بڑھانے کا ہے۔