سجن کمار نے کانگریس پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

December 18, 2018


شمالی بھارت میں چونتیس برس قبل سکھوں کے خلاف نسلی فسادات کو ہوا دینے اور انکے قتل عام پر لوگوں کو اکسانے کے الزام میں بھارتی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والےکانگریس پارٹی کے رہنماسجن کمارنےپارٹی رکنیت سے استعفی دیدیا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق کانگریس پارٹی کے رہنما سجن کمارنے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی پارٹی صدرراہول گاندھی کو جمع کرایا۔

سجن کمارکوگذشتہ روز دلی ہائی کورٹ نے 1984 میں ہونے والے سکھوں کے خلاف فسادات کے الزام میں عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے