برطانوی جانباز کی سویڈن میں ٹریک پرتیز رفتار کار کے ذریعے اسکینگ

December 18, 2018

یوں تو آپ نے کئی اسکئیر کو برف پوش ٹریک پر اسکینگ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب انتہائی تیز رفتاری سے اسکینگ کرنا اور گنیز ریکارڈ بنا لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی اسکیئر کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے تیز ترین رفتار سے گاڑی کے ذریعے اسکینگ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

جی ہاں، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Graham Bellنامی ماہر اسکیئرنے سویڈن کے برف پوش ٹریک پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لگژری کار کے پیچھے رسی کو باندھا اور 189.07کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے اسکینگ کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

واضح رہے اس کارنامے کوپیش کیلئے برطانوی کار میکنگ کمپنی جیگوارکی ایکس ایف اسپورٹس بریک گاڑی کا استعمال کیا گیا جسے چلانے کے فرائض کمپنی کےPhilip Talboysنامی انجینئر نے سرانجام دیئے۔