آن لائن شاپنگ کا شوقین شرارتی مٹھو

December 18, 2018

یوں تو آواز کی نقالی اور انسانوں سے باتیں کرنے میں طوطوں کا کوئی ثانی نہیں لیکن جناب یہی طوطے آن لائن شاپنگ کرنے کے بھی شوقین ہوگئے ہیں۔

جی ہاں، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Roccoنامی میاں مٹھو طوطے نے مالک کی عدم موجودگی میں آواز کی ہدایت پر کام کرنے والے ایمیزون اسسٹنٹ ’ایلیکسا‘ پر بول کر کئی چیزیں گھر پر منگوالی۔

رپورٹ کے مطابق طوطے نے اپنے مالک کو ایسا کرتے دیکھا تو خود بھی اپنی آواز کی نقاللی کی صلاحیت سے ایمازون سے تربوز، گوبھی اور آئسکریم زیادہ خریدتا ہے اس کے علاوہ وہ پتنگ، بلب اور ایک کیتلی بھی خرید چکا ہے۔

طوطے کے مالک میریون کا کہنا ہے کہ مجھے راکو کی اس عادت کا علم نہیں تھا لیکن جب میرے اکاؤنٹ سے پیسے کٹنے شروع ہوئے تو مجھے شک ہوا اور یوں میں نے نگرانی کی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ ایمازون سے مختلف اشیا آرڈر کر رہا تھا اور ان اشیاکی فہرست کافی طویل تھی۔