چرس اور اسلحہ رکھنےکا الزام ‘ ملز م کوپروبیشن پر تین سال قید کی سزا

December 19, 2018

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور محمد سعید امجد نے چرس اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث ملزم کو اقبال جرم کرنے کے بعد پروبیشن پر تین سال کے لیے قید کی سزاء سنادی ہے ، استعاثہ کے مطابق ملزم لیاقت سکنہ چرگانو کلے پر الزام ہے کہ اُسے تھانہ خزانہ کے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دو کلو چرس ، ایک عدد کلاشنکوف اور پستول بمع کارتوس برآمد کی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ، گزشتہ روز فاضل عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے کے بعد تین سال کے لیے پروبیشن پر قید کی سزاء سنادی۔