یمن میں حزب اللہ اور ایران کے جنگجو مارے گئے، بریگیڈیئر العسیری

February 25, 2016

ریاض ......... سعودی وزیر دفاع کے فوجی مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ یمن میں حزب اللہ اور ایران کے جنگجو مارے گئے ہیں۔

انہوں نے باور کرایا کہ سعودی حکام کے پاس یہ ثبوت موجود ہیں کہ حزب اللہ کے ارکان اجرت پر حوثیوں کو تربیت دینے میں مصروف ہیں۔ایک مقامی سعودی نیوز چینل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر العسیری نے واضح کیا کہ "حوثیوں کے لیے حزب اللہ کی سپورٹ کے بارے میں ہمارے پاس کئی ریکارڈنگز اور انٹیلی جنس معلومات ہیں"۔

عسیری نے واضح کیا کہ "حزب اللہ کسی ترقیاتی یا تعلیمی منصوبے کے تحت یمن نہیں آئی ہے۔ سعودی وزیردفاع کے فوجی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی حکومت کو چاہیے کہ وہ حزب اللہ کو اپنے تنخواہ دار جنگجو بیرون ملک بھیجنے سے روکے۔