گورنرپنجاب سے خرم نواز گنڈاپور کی ملاقات

December 19, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے گورنر پنجاب کو بریف کیا۔