کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

December 20, 2018

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے تین افراد کو زخمی کردیا گیا جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت احسن مظہر اور جمیل کے ناموں سے ہوئی جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سول لائن پولیس نےلیاری گینگ وار، شیراز کامریڈ گروپ کے 2 اہم کمانڈر کامران اور رحیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کرنے کا دعوی کیاگیا ہے۔ ملزم کامران عرف کامی برطرف پولیس اہلکار ہے اور پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔