ہاکی ورلڈ کپ میں شکست، تحقیقات کرنیوالی کمیٹی پریشان

December 20, 2018

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پریشان ہوگئی کہ مینجمنٹ کے تمام ارکان مستعفی ہوگئے وہ تحقیقات کس کے خلاف کریں؟

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سے رابطہ کیا کہ اگراجازت ہوتو فیڈریشن کےعہدیداران کے خلاف انکوائری شروع کر دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے شکست کے اسباب جاننے کے لیے مینجمنٹ کے ممبران کو بلانا چاہا تو پتہ چلا کہ ہیڈ کوچ منیجر اور دونوں کوچز استعفیٰ دے چکے ہیں ۔

ورلڈ کپ ہاکی میں شکست کی انکوائری کرنے والی کمیٹی رشید جونیئر، منظور الحسن، شاہد علی خان اور مجید بشیر پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ہاکی ٹیم ایک میچ بھی نہ جیت سکی تھی۔