کراچی: صدر میں کار جل گئی

December 21, 2018

کراچی کے علاقے صدر میں ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کے باعث کار میں لگا گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔

کار میں آگ لگنے کے بعد گیس سلنڈر میں دھماکےکی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ علاقے میں اس سے خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

فائر بریگیڈ کے آنے تک کار جل کر تباہ ہوگئی،فوری طور پر کار میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔