چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی نہیں ہورہا، اصلاح الدین

December 21, 2018

پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹراصلاح الدین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ہاکی میں شکست کی وجوہات اوربہتری کی سفارشات ایک دوروز میں کمیشن کوبھیج دینگے،انکا کہنا تھا کہ وہ عہدے سے مستعفی نہیں ہورہے۔

ہاکی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پوری ٹیم منجمنٹ نے تو استعفٰی دے دیا لیکن چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے مستعفی ہونے سے صاف انکار کردیا ، ان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز کے بعد فیڈریشن نے بلا کر انہیں دوبارہ ذمہ داری دی تھی چیف سلیکٹر اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ اگر فیڈریشن انہیں جانے کا کہے گی تو وہ لمحہ ضائع کہے بغیر مستعفی ہوجائیں گے۔

اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی شکست پر تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیشن کی جانب سے انہیں خط موصول ہوا ہے جس میں پوچھے گئے سوالات کا جواب ایک دو روز میں دے دیں گے ۔