عمران نے اس تصویر کی قیمت کیا بتائی؟

December 27, 2018

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر ہزار الفاظ سے زیادہ قیمت رکھتی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ عام لوگوں کے ساتھ بیٹھے اُن کے مسائل سنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تصویر کے ساتھ لکھا ’ یہ ہے نیا پاکستان ‘۔


واضح رہے سردار عثمان بزدار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک سادہ طبیعت کے مالک ہیں، ایک بار عمران خان نے بھی سردار عثمان بزدار کے بارے میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا۔ان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔

اسی حوالے سے عثمان بزدار کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو ان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان بزدار ناصرف غریب لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں بلکہ انہوں نے سائلین کو اپنے ساتھ نشست پر بٹھایا ہوا ہے۔