ملتان میں سیزنل انفلوائنزا کا ایک اور مریض سامنے آگیا

December 29, 2018

ملتان میں سیزنل انفلوائنزا ایچ 1 این 1 کا ایک اور مریض نشتر اسپتال لایا گیا جسے انتہائی تشویش ناک حالت میں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق بھکر کے علاقے دریا خان کا رہائشی 68 سالہ ادریس سیزنل انفلوائنزا ایچ 1 این 1 میں مبتلا ہے جسے نجی اسپتال سے نشتر اسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں منتقل کیا گیا ہے۔

مریض کو آئی سی یو وارڈ منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں مریض کے دوسرے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔