نواز شریف کے خلاف فیصلہ عدالتی تاریخ میں بڑی فتح ہے،وحدت المسلمین

December 30, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وحدت المسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسات میر تقی ظفر نے وحدت ہاوس سولجر بازا ر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں ایک بڑی فتح ہے،نواز شریف کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،مستقبل میں کوئی ریلف ملتا نظر نہیں آرہا بصورت یہ کہ نیب کے ساتھ یہ پلی بارگین کریں، ،دوسری طرف پیپلزپارٹی کے خلاف احتساب کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ سے لگتا ہے کہ احتسابی عمل اب سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے،پیپلزپارٹی اور نون لیگ کا سیاسی منظر نامہ تاریک ہے۔