نئے سال پر لاہور میں حادثات و فائرنگ سے 36 زخمی

January 01, 2019

پنجاب کے درالخلافہ لاہور میں نئے سال کی آمد کے موقع پر پر مختلف حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں 36افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس و انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون وہیلنگ پر قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے جناح اسپتال میں نئے سال کے موقع پر ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دومریض لائے گئے، جبکہ 11 افراد میو اسپتال لے جائے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے موقع پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں 15 زخمیوں کو جناح اسپتال 8 افراد کو میؤاسپتال لایا گیا۔