رینجرز کاملیر جیل میں سرچ آپریشن، بیرکوں کی تلاشی

January 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز کاملیر جیل میں سرچ آپریشن کسی بھی شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں تھی ، سرچ آپریشن کے دوران بیرکوں کی تلاشی لی گئی ، اس دوران قیدیوں سے ملاقات کے لئےآنیوالوں کے رجسٹر ز کا ریکارڈبھی چیک کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملیر جیل میں4ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جن میں ٹارگٹ کلر اور دہشتگرد بھی شامل ہیں،دریں اثناسرچ آپریشن کے سبب قیدیوں کی بیرون جیل نقل و حمل رک گئی جس کی وجہ سے ان کی روٹین کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی نہ ہوسکی،جبکہ سینٹرل جیل و دیگر جیلوں سے قیدیوں کو معمول کے مطابق سٹی کورٹ میں لایا گیا۔