کوہلی کو ’گرلڈ چکن ‘ نہ کھانے کا مشورہ

January 04, 2019

بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کو مدھیہ پردیش کے زرعی تحقیقی ادارے نے گرلڈ چکن نہ کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے ایک زرعی تحقیقی سینٹر نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 'گرلڈ چکن کے بجائے '’کڑک ناتھ ‘چکن کھائیں ۔

ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ دوپہر کے کھانے میں گرلڈ چکن کھانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور فیصلہ کن میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جانا ہے۔

اس سے پہلے مدھیا پردیش کے زرعی تحقیقی سینٹر کرشی وگیان کیندر نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور ویرات کوہلی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کوہلی کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ کولیسٹرول اور فیٹس کی زیادتی کی وجہ سے گرلڈ چکن کا استعمال ترک کردیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کڑکناتھ نسل کے مرغے میں فیٹ اور کولیسٹرول کم ہے لیکن پروٹین کافی مقدار میں موجود ہو تا ہے۔