ترکی میں خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی نگل لی

January 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں تاہم ترکی میں چوری کے انوکھے واقعے نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

یہ واقعہ ترکی کے شہر استنبول کی ایک جیولری شاپ میں پیش آیا جب ایک خاتون کسٹمر بن کر داخل ہوئیں اور ہیرے کی انگوٹھی دیکھنے کے دوران اپنے پرس سے پانی کی بوتل نکالی اور ہاتھ میں پکڑی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی نگل لی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران ملازم کی عقابی نظروں نےخاتون کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ۔

خاتون کا ایکسرے کروایا گیا اور یوں خاتون کی چوری پکڑی گئی۔