(RIVERS OF INK (SELECTED ESSAYS

January 13, 2019

مصنّفہ:کلائر چیمبرز(Claire Chambers)

صفحات: 390 ،قیمت: 1,150 روپے

ناشر:آکسفورڈ یونی ورسٹی پریس،کراچی

ڈاکٹر چیمبرز معروف قلم کار ہیں اور ان دِنوں یونی ورسٹی آف یارک، برطانیہ سے وابستہ ہیں۔ اس کتاب سے پیش تر بھی وہ کئی کتابیں تحریر کرچُکی ہیں اور خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنی تحریروں میں مسلم سماج اور اُن کے مسائل کو ضرور شامل کرتی ہیں۔زیرِ نظرِ کتاب اُن مضامین کا مجموعہ ہے، جن میں عصرِحاضر کے اہم عنوانات جیسے اسلامو فوبیا، نسل پرستی وغیرہ پر گفتگو کی گئی ہے۔ان مضامین میں عالمی ادب کا بھی ذکر ہے اور بطورِ خاص پاکستان سے تعلق رکھنے والے انگریزی ادیبوں کی تحریروں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر چیمبرز جیسی مشہور ادیبہ کا پاکستان کے انگریزی قلم کاروں کے حوالے سے قلم اُٹھانا ایک مستحسن عمل ہے۔کتاب میں چند ایک مقامات (صفحہ47-46) ایسے بھی ہیں، جہاں چیمبرز نے پاکستان کے سیاسی مسائل پر اظہارِ خیال کیا ہے،جس سے اختلاف کیا جا سکتا ہے،تاہم بحیثیتِ مجموعی یہ مضامین ادب اور سماج کے حوالے سے ایک سنجیدہ اور ٹھوس کوشش ہے۔