برازیل: خاتون اول کا اشاروں کی زبان میں خطاب

January 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


برازیل کی نئی خاتون اوّل نے اشاروں کی زبان میں اپنا پہلا خطاب کیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

جی ہاں، برازیل میں نومنتخب صدر جیئر بولسوناروکی تقریب حلف برداری کے موقع پر ان کی اہلیہ میشیل بولسونارو نے گونگے اور بہرے افراد کیلئے اشاروں کی زبان میں خطاب کیا۔

میشیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب خاتون اول بننے کے بعد میں اپنے رفاہی اور خیراتی کاموں کو زیادہ بڑی سطح پر انجام دے سکوں گی ، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میرا فرض ہے۔

برازیلی صدر کی 37 سالہ اہلیہ میشیل بولسونارو طویل عرصے سے انسانیت کے میدان اور فلاحی شعبے میں سرگرم ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے اشاروں کی زبان بھی سیکھ لی تا کہ وہ سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے ساتھ بھی بآسانی بات چیت کر سکیں۔

واضح رہے کہ جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں گونگے اور بہرے افراد کی تعداد 90 لاکھ ہے۔