استنبول میں کھدائی کے دوران دیوار گر گئی

January 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو دنیا میں بھر میں مختلف حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیوار بلڈوزر چلاتے مزدور پر آگری۔

رپورٹ کے مطابق کنسٹرکشن سائٹ پر مزدور بلڈوزر سے کھدائی کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران پہلے دیوار پر لگے بیم گرے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری دیوار بلڈوزر پر آگری جبکہ حادثے میں مزدور ملبے تلے دبنے کے باوجود خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔