ڈھاکا میں موجود گیل، کیوں نہ کھیل سکے بی پی ایل ؟

January 07, 2019

ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو ڈھاکا میں ہونے کے باوجود بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل بی پی ایل میں رنگ پور رائیڈرز کی ٹیم میں شامل ہیں ، وہ 3 روز سے ڈھاکا میں موجود ہیں لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے سبب انہیں بی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

بی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کےچیئرمین جلال یونس کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے پاس متعلقہ بورڈ کا این او سی ہونا ضروری ہوتا ہے، جبکہ کرس گیل کے پاس بورڈ کا این او سی نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جونہی کرس گیل ویسٹ انڈیز بورڈ کا این او سی حاصل کر لیں گے وہ بی پی ایل کھیلنے کے اہل ہوں گے۔